Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Yousuf (A.S)
Total Records: 45 - Total Pages: 45 - Current Page: 1
حضرت يوسف عليہ السلام

احسن القصص

اللہ تعالي? نے حضرت يعقوب عليہ السلام کو حسن و جمال کے پيکر‘ صبر و ثبات کے مجسمے اور عفو و درگزر کے عظيم علمبردار بيٹے حضرت يوسف عليہ السلام عطا فرمائے اور انہيں منصب نبوت سے سرفراز کيا?
اللہ تعالي? نے آپ کي شان ميں قرآن مجيد کي ايک پوري سورت نازل فرمائي ہے تاکہ لوگ اس پر غور کريں اور اس ميں جو حکمتيں، نصيحتيں، آداب اور مسائل ہيں، انہيں سمجھيں? ارشاد باري تعالي? ہے:
”الر?‘ يہ کتاب روشن کي آيتيں ہيں? ہم نے اس قرآن کو عربي ميں نازل کيا ہے تاکہ تم سمجھ سکو?
(اے پيغمبر!) ہم اس قرآن کے ذريعے سے جو ہم نے تمہاري طرف بھيجا ہے، تمہيں ايک نہايت
اچھا قصہ سناتے ہيں اور تم اس سے پہلے بے خبر تھے?“ (يوسف: 3-1/12)
قرآن مجيد‘ فصيح و بليغ زبان‘ بہترين قصص اور گزشتہ امم کے صحيح ترين حالات بتانے والي عظيم کتاب ہے جو نبي آخر الزمان? کو عطا ہوئي? اس مقام پر اللہ تعالي? نے اپني عظيم کتاب کي تعريف فرمائي ہے کہ جو اس نے اپنے معزز بندے اور رسول پر فصيح عربابي زبان نازل فرمائي اور جو اتني واضح اور سليس ہے کہ ہر پاک باز‘ ذہين اور عقل مند آدمي اسے سمجھ سکتا ہے? وہ آسمان سے نازل ہونے والي سب سے مقدس کتاب ہے جو بڑي فصيح زبان اور واضح بيان کے ساتھ مقدس ترين فرشتے کے ذريعے سے مقدس ترين انسان پر، مقدس ترين مقام پر اور مقدس ترين وقت ميں نازل ہوئي?
اگر گزشتہ اور آيندہ زمانے کے واقعات ہوں تو قرآن انہيں بہترين اور واضح ترين انداز سے بيان کرتا ہے? مختلف فيہ معاملات ميں صحيح بات بيان کرتا ہے اور غلط بات کي ترديد کرکے اسے غلط ثابت کر ديتا ہے?
اگر اوامر و نواہي کے مسائل ہوں تو قرآن کا پيش کردہ قانون سب سے زيادہ مبني بر انصاف اور واضح اصولوں پر مشتمل ہوتا ہے? جيسا کہ ارشاد باري تعالي? ہے:
”تيرے رب کے فرمان سچائي اور انصاف ميں کامل اور مکمل ہيں?“ (الا?نعام: 115/6)
يعني واقعات کے بيان ميں کامل ترين حقيقت اور اوامر و نواہي ميں کامل ترين انصاف کا مظہر ہيں? اس کي وضاحت اللہ تعالي? کے اس فرمان سے ہوتي ہے:
”(اے پيغمبر!) ہم اس قرآن کے ذريعے سے جو ہم نے تمہاري طرف بھيجا ہے تمہيں ايک نہايت
اچھا قصہ سناتے ہيں اور تم اس سے پہلے بے خبر تھے?“ (يوسف: 3/12)
يعني آپ کو وحي کے ذريعے سے جو کچھ بتايا گيا ہے، آپ اس سے پہلے اس سے بے خبر تھے، جيسا کہ دوسرے مقام پر فرمايا:
NEXT
Injeer khana sunnat hai,
Posted by sana ali
Posted on : Dec 22, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS