Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Younus (A.S)
Total Records: 8 - Total Pages: 8 - Current Page: 1
حضرت يونس عليہ السلام

قرآن مجيد ميں آپ کاتذکرہ

حضرت يونس عليہ السلام کي قوم وہ منفرد قوم ہے جس پر عذاب الہ?ي نازل ہوا تو اس نے توبہ کرلي، لہ?ذا عذاب الہ?ي ان سے دور کرديا گيا? ارشاد باري تعالي?:
”پھر کوئي بستي ايسي کيوں نہ ہوئي کہ ايمان لاتي تو اُسے اُس کا ايمان نفع ديتا، سوائے يونس کي قوم
کے، جب وہ ايمان لائي تو ہم نے دنيا کي زندگي ميں اُن سے ذلت کا عذاب دور کرديا اور ايک
مدت تک (فوائد دنياوي سے) اُن کو بہرہ مند رکھا?“ (يونس: 98/10)
حضرت يونس عليہ السلام قوم سے مايوس ہو کر علاقہ چھوڑ گئے تو اللہ تعالي? نے انہيں مچھلي کے پيٹ ميں قيد کرديا? اس وقت يونس عليہ السلام نے اپني غلطي کا اعتراف کرتے ہوئے نجات کي التجا کي?
ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور ذوالنون (مچھلي والے) کو ياد کرو جب وہ (اپني قوم سے ناراض ہوکر) غصے کي حالت ميں
چل ديے اور خيال کيا کہ ہم اُن پر قابو نہيں پاسکيں گے? آخر اندھيرے ميں (اللہ کو) پکارنے لگے
کہ تيرے سوا کوئي معبود نہيں‘ تو پاک ہے (اور) بے شک ميں قصوروار ہوں? تو ہم نے ان کي دعا
قبول کرلي اور اُن کو غم سے نجات بخشي اور ايمان والوں کو ہم اسي طرح نجات ديا کرتے ہيں?“
(الا?نبيائ: 88,87/21)
اللہ تعالي? نے آپ کي پکار کو قبول کيا اور آپ کو قيد سے نجات دے دي? ارشاد رباني ہے:
”اور بيشک يونس بھي پيغمبروں ميں سے تھے جب بھاگ کر بھري ہوئي کشتي ميں پہنچے? سو اُس وقت
قرعہ ڈالا گيا تو انہوں نے زک اُٹھائي? پھر مچھلي نے اُن کو نگل ليا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرنے
لگ گئے? پھر اگر وہ (اللہ کي) پاکيزگي بيان نہ کرتے تو اُس روز تک اُسي کے پيٹ ميں رہتے
جب کہ لوگ دوبارہ زندہ کيے جائيں گے? پھر ہم نے ان کو‘ جب کہ وہ بيمار تھے‘ فراخ ميدان ميں
ڈال ديا اور اُن پر کدّو کا درخت اُگايا اور ان کو ايک لاکھ يا اس سے زيادہ (لوگوں) کي طرف
(پيغمبر بناکر) بھيجا تو وہ ايمان لے آئے‘ لہ?ذا ہم بھي اُن کو (دنيا ميں) ايک وقت (مقررہ) تک
فائدے ديتے رہے?“ (الصافات: 148-139/37)
ايک اور مقام پر فرمايا:
”سو آپ اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار ميں صبر کيجيے اور مچھلي (کا لقمہ ہونے) والے (يونس) کي
طرح نہ ہونا کہ انہوں نے (اللہ کو) پکارا اور وہ غم و غصہ ميں بھرئے ہوئے تھے? اگر تمہارے
پروردگار کي مہرباني ان کي ياوري نہ کرتي تو وہ چٹيل ميدان ميں ڈال ديے جاتے اور ان کا حال ابتر
ہوجاتا? پھر پروردگار نے ان کو برگزيدہ کرکے نيکوکاروں ميں کرليا?“ (القلم: 50-48/68)
NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS