Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Uzair (A.S)
Total Records: 4 - Total Pages: 4 - Current Page: 1
حضرت عزيرعليہ السلام

نام و نسب اور آپ کا تذکرہ
حافظ ابن عساکر? نے فرمايا: آپ کا نام عزير بن حَيوة ہے? اور آپ کا نسب نامہ اس طرح بيان کيا ہے: عزير بن سوريق بن عرنا بن ايوب بن درثنا بن عري بن تقي بن السبوع بن فنحاص بن اليعذر بن ھارون بن عمران ايک روايت کے مطابق آپ کے والد کا نام ”سروخا“ تھا? آپ کي قبر مبارک دمشق ميں ہے?
حضرت عبداللہ بن سلام? کا قول ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالي? نے سو سال کے بعد دوبارہ زندہ کيا تھا، وہ حضرت عزير عليہ السلام ہي تھے?
حضرت وہب بن منبہ? سے روايت ہے کہ عزير عليہ السلام ايک دانا اور متقي آدمي تھے? ايک دن اپنے کھيتوں ميں ان کي ديکھ بھال کے ليے تشريف لے گئے? واپسي پر ايک کھنڈر کے پاس سے گزر رہے تھے کہ دوپہر کي شديد گرمي سے بچنے کے ليے کھنڈر ميں چلے گئے? آپ اپنے گدھے سے نيچے اُتر آئے? آپ کے پاس ايک ٹوکري ميں انجير اور ايک ٹوکري ميں انگور تھے? آپ نے ايک ويران عمارت کے سائے ميں بيٹھ کر اپنا پيالہ ليا? پيالے ميں انگوروں کو نچوڑ کر رس نکال ليا? پھر آپ کے پاس جو خشک روٹي تھي، وہ لے کر رس ميں ڈال دي تاکہ وہ نرم ہوجائے تو کھاليں? پھر آپ ديوار سے پاؤں لگا کر چت ليٹ گئے? آپ کي نظر چھت پر پڑي? ديکھا کہ چھت تو قائم ہے ليکن اس کے نيچے زندگي گزارنے والوں کي صرف بوسيدہ ہڈياں موجود ہيں? تب فرمايا: ”اس کي موت کے بعد اللہ تعالي? اسے کس طرح زندہ کرے گا؟“ (البقرة: 259/2)
يہ شک کے طور پر نہيں بلکہ تعجب کے طور پر فرمايا? اللہ تعالي? نے موت کا فرشتہ بھيجا? اس نے آپ کي روح قبض کرلي اور آپ سو سال تک فوت شدہ حال ميں رہے? اس ايک صدي کي مدت ميں بني اسرائيل کو طرح طرح کے واقعات پيش آئے? جب سو سال گزر گئے تو اللہ تعالي? نے حضرت عزير عليہ السلام کي طرف ايک فرشتہ بھيجا? اس نے آپ کا دل پيدا کيا تاکہ آپ سمجھ سکيں اور آنکھيں پيدا کيں تاکہ سب کچھ ديکھ کر سمجھيں کہ اللہ تعالي? مردوں کو کس طرح زندہ کرے گا? پھر آپ کے ديکھتے ديکھتے آپ کا جسم مبارک مکمل کيا گيا? ہڈيوں پر گوشت پوست اور بال بن گئے، پھر جسم ميں روح ڈالي گئي اور آپ يہ سب کچھ ديکھ اور سمجھ رہے تھے? جب آپ اُٹھ کر بيٹھ گئے تو فرشتے نے آپ سے کہا: ”آپ کتنا عرصہ يہاں رہے؟“
آپ نے فرمايا: ”ايک دن ٹھہرا ہوں يااس سے بھي کم?“ کيونکہ دوپہر سے پہلے يہاں رکے تھے اور جب اُٹھے تو شام کا وقت تھا? ابھي سورج غروب نہيں ہوا تھا? فرشتے نے کہا: ”آپ يہاں ايک سو سال رہے ہيں? اپنے کھانے پينے کو ديکھيے!“ يعني وہ خشک روٹي اور انگور کا رس? ديکھا تو وہ دونوں چيزيں اسي طرح تھيں? رس خراب نہيں ہوا تھا اور روٹي ابھي تک خشک تھي‘ نرم نہيں ہوئي? اسي ليے فرمايا: ”بالکل خراب
NEXT
Kapil and Sumona with the Honda Mobilio
Posted by Video Ads
Posted on : Mar 13, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS