Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Shoaib (A.S)
Total Records: 14 - Total Pages: 14 - Current Page: 1
حضرت شعيب عليہ السلام

حضرت شعيب عليہ السلام کي بعثت و دعوت
اور قرآن مجيد ميں آپ کا تذکرہ

اللہ تعالي? نے اہل مدين کي ہدايت اور رہنمائي کے ليے حضرت شعيب عليہ السلام کو مبعوث فرمايا? اللہ تعالي? نے سورہ? اعراف ميں حضرت لوط عليہ السلام کا واقعہ بيان کرنے کے بعد فرمايا:
”اور مدين کي طرف ان کے بھائي شعيب کو بھيجا (تو) انہوں نے کہا کہ اے ميري قوم! اللہ ہي کي
عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئي معبود نہيں? تمہارے پاس تمہارے پروردگار کي طرف سے نشاني
آچکي ہے، سو تم ماپ اور تول پورا کيا کرو اور لوگوں کو ان کي چيزيں کم نہ ديا کرو اور زمين ميں اصلاح
کے بعد خرابي نہ کرو? اگر تم صاحب ايمان ہو تو سمجھ لو کہ يہ بات تمہارے حق ميں بہتر ہے، اور ہر
راستے پر مت بيٹھا کرو کہ جو شخص اللہ پر ايمان لاتا ہے اُسے تم ڈراتے اور راہِ اِلہ حقيقي سے روکتے اور
اس ميں کجي دھونڈتے ہو? اور (اس وقت کو) ياد کرو جب تم تھوڑے سے تھے تو اللہ نے تم کو
جماعت کثير بنا ديا اور ديکھ لو کہ خرابي کرنے والوں کا انجام کيسا ہوا؟ اور اگر تم ميں سے ايک جماعت
ميري رسالت پر ايمان لے آئي ہے اور ايک جماعت ايمان نہيں لائي تو صبر کيے رہنا يہاں تک کہ
اللہ ہمارے تمہارے درميان فيصلہ کردے اور وہ سب سے بہتر فيصلہ کرنے والا ہے? (تو) ان کي
قوم ميں سے جو لوگ سردار اور بڑے آدمي تھے وہ کہنے لگے کہ شعيب! (يا تو) ہم تم کو اور جو لوگ
تمہارے ساتھ ايمان لائے ہيں اُن کو اپنے شہر سے نکال ديں گے يا تم ہمارے مذہب ميں آجاؤ?
انہوں نے کہا: خواہ ہم (تمہارے دين سے) بيزار ہي ہوں (تو بھي؟) اگر ہم اس کے بعد کہ اللہ
ہميں اس (کفر) سے نجات بخش چکا ہے تمہارے مذہب ميں لوٹ جائيں تو بے شک ہم نے اللہ
پر افترا (جھوٹ) باندھا اور ہميں شايان نہيں کہ ہم اس ميں لوٹ جائيں‘ ہاں اللہ جو ہمارا پروردگار
ہے وہ چاہے (تو مجبوري ہے) ہمارے پروردگار کا علم ہر چيز کا احاطہ کيے ہوئے ہے? ہمارا اللہ ہي پر
بھروسا ہے? اے پروردگار! ہم ميں اور ہماري قوم ميں انصاف کے ساتھ فيصلہ کردے اور تو سب
سے بہت بہتر فيصلہ کرنے والا ہے? اور ان کي قوم ميں سے سردار لوگ جو کافر تھے کہنے لگے کہ
(بھائيو) اگر تم نے شعيب کي پيروي کي تو بے شک تم خسارے ميں پڑگئے? تب ان کو زلزلے نے
آپکڑا اور وہ اپنے گھروں ميں اوندھے پڑے رہ گئے? (يہ لوگ) جنہوں نے شعيب کي تکذيب
کي تھي، ايسے برباد ہوئے کہ گويا وہ اُن ميں کبھي آباد ہي نہيں ہوئے تھے? (غرض) جنہوں نے
شعيب کو جھٹلايا وہ خسارے ميں پڑگئے تو شعيب اُن ميں سے نکل آئے اور کہا کہ بھائيو! ميں نے تم
کو اپنے پروردگار کے پيغامات پہنچا ديے اور تمہاري خير خواہي کي تھي? لہ?ذا ميں کافروں پر (عذاب
نازل ہونے سے) رنج و غم کيوں کروں؟ “ (الا?عراف: 93-85/7)
NEXT
Haider...
Posted by Akram Rahi
Posted on : Sep 16, 2017

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS