Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Saleh (A.S)
Total Records: 12 - Total Pages: 12 - Current Page: 1
حضرت صالح عليہ السلام

حضرت صالح عليہ السلام کا نام و نسب اور قوم ثمود کا علاقہ

ثمود ايک مشہور قبيلے کا نام ہے? يہ جديس کے بھائي ثمود کي نسل ہيں? يہ دونوں عاثر کے بيٹے تھے، جو ارم کا بيٹا تھا اور ارم‘ نوح عليہ السلام کے بيٹے سام کا بيٹا تھا?
يہ دور قديم کي خالص عربي قوم سے تھے? ان کي رہائش تبوک اور حجاز کے درميان حجر کے مقام پر تھي جسے مدائن صالح بھي کہا جاتا ہے? يہ علاقہ خليج عقبہ کے مشرق ميں واقع شہر مدين کے جنوب مشرق ميں واقع ہے? قوم ثمود کے مکانات اس علاقے ميں پہاڑوں ميں کھدے ہوئے صاف نظر آتے ہيں? رسول اللہ ? صحابہ کرام رضي اللہ عنُھم کے ہمراہ تبوک جاتے وقت اس مقام سے گزرے تھے?
جيسا کہ حديث ميں ہے رسول اللہ ? جب صحابہ رضي اللہ عنُھم کے ہمراہ تبوک تشريف لے گئے تو مقام حجر ميں ثمود کے (ويران) گھروں کے قريب فروکش ہوئے? لوگوں نے ان کنووں سے پاني لے ليا، جو ثمود کے زير استعمال رہے تھے? انہوں نے (اس پاني سے) آٹا گوندھ ليا اور (گوشت پکانے کے ليے آگ پر) ديگيں چڑھاديں? رسول اللہ ? نے حکم ديا تو ديگيں اُلٹ دي گئيں اور آٹا اونٹوں کو کھلا ديا گيا? پھر نبي ? صحابہ کرام رضي اللہ عنُھم کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہو کر اس کنويں کے پاس جا ٹھہرے جہاں سے اونٹني پاني پيا کرتي تھي? آپ نے ان لوگوں کے (ويران) گھروں ميں داخل ہونے سے منع فرمايا جن پر اللہ کا عذاب نازل ہوا تھا اور فرمايا: ”ميں ڈرتا ہوں کہ تم پر بھي ويسا عذاب نہ آجائے جيسا اُن پر آيا تھا، اس ليے ان کے علاقے ميں داخل نہ ہوا کرو?“ مسند ا?حمد: 117/2
حضرت عبداللہ بن عمر رضي اللہ عنُہما سے روايت ہے کہ رسول اللہ? نے مقام حجر ميں ارشاد فرمايا: ”ان عذاب يافتہ لوگوں کے علاقے ميں (داخل ہونا پڑے تو) صرف روتے ہوئے داخل ہوا کرو، اگر رونا نہ آئے تو ان کے علاقے ميں داخل نہ ہونا، کہيں تم پر بھي وہ عذاب نہ آجائے جو اُن پر نازل ہوا تھا?“
مسند ا?حمد: 114/2 و صحيح البخاري‘ الصلاة‘ باب الصلاة في مواضع الخسف و العذاب‘ حديث: 433 و صحيح مسلم‘ الزھد‘ باب النھي عن الدخول علي ا?ھل الحجر....‘ حديث: 2980
ان کا زمانہ قوم عاد کے بعد کا ہے اور ثمود‘ عاد کي طرح بت پرست تھے?
بعض حضرات نے کہا ہے کہ اہل کتاب ان دونوں قوموں (عاد اور ثمود) کے حالات سے واقف نہيں تھے کيونکہ ان کي کتاب، تورات ميں ان کا ذکر نہيں? ليکن قرآن مجيد کے بيان سے معلوم ہوتا ہے کہ موسي? عليہ السلام نے اپني قوم کو عاد و ثمود کے بارے ميں بتايا تھا?
ارشاد باري تعالي? ہے:
NEXT
Eye Shades
Posted by Sobia Malik
Posted on : Feb 10, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS