Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Nooh (A.S)
Total Records: 29 - Total Pages: 29 - Current Page: 1
حضرت نُوح عليہ السلام

نام ونسب‘ پيدائش اور قرآن مجيد ميں آپ کا تذکرہ

آپ کا نسب نامہ اس طرح ہے: [نوح بن لامک بن متوشلخ بن خنوخ (ادريس عليہ السلام) بن يرد بن مھلاييل بن قينن بن انوش بن شيث بن آدم عليہ السلام]
ابن جرير? وغيرہ کے قول کے مطابق آپ کي ولادت حضرت آدم عليہ السلام کي وفات سے ايک سو چھبيس سال بعد ہوئي?
اہل کتاب کي تاريخ کے مطابق نوح عليہ السلام کي ولادت اور آدم عليہ السلام کي وفات کے درميان ايک سو چھياليس سال کا فاصلہ ہے اور صحيح ابن حبان ميں ہے کہ ان کے درميان دس قرن (دس صديوں يا دس نسلوں) کا فاصلہ ہے? جيسا کہ حضرت ابو امامہ ? سے روايت ہے کہ ايک آدمي نے کہا: اللہ کے رسول ?! کيا آدم عليہ السلام نبي تھے؟ نبي ? نے فرمايا:
”ہاں! آپ سے کلام کيا گيا?“ اس نے کہا: آپ کے اور نوح عليہ السلام کے درميان کتنا فاصلہ تھا؟ نبي ? نے فرمايا:
”دس قرن?“ صحيح ابن حبان‘ (الاحسان) 24/8 حديث:6157
حضرت عبداللہ بن عباس ? سے روايت ہے‘ انہوں نے فرمايا: ”آدم اور نوح عليہما السلام کے درميان دس قرن تھے اور وہ سب اسلام پر تھے?“ البداية و النھاية:94/1
قَر±نµ سے مراد اگر صدي ہو، جيسے کہ اکثر حضرات کے کلام سے ظاہر ہے، تب تو ان دونوں انبياءکے درميان يقينا ايک ہزار سال کا فاصلہ ہوگا? ليکن کہا جاسکتا ہے کہ اس ميں اس سے زيادہ مدت کي نفي نہيں? ليکن ان کا ذکر ابن عباس? نے اہل اسلام کے طور پر کيا ہے? ممکن ہے ان کے بعد اور کئي صدياں ہوں جن کے افراد اسلام پر قائم نہ رہے ہوں? البتہ ابو امامہ? کي حديث سے يہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف دس قرون تھے اور ابن عباس? نے فرمايا: ”وہ سب اسلام پر تھے?“ اور اگر [قرن] سے نسل مراد لي جائے، جيسے متعدد آيات ميں يہ لفظ اس مفہوم ميں استعمال ہوا ہے? مثلاً: ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور ہم نے نوح کے بعد بہت سي امتوں کو ہلاک کر ڈالا?“ (الاسرائ: 17/17) اور مزيد فرمايا: ”پھر ان کے بعد ہم نے ايک اور جماعت پيدا کي?“ (المو? منون:31/23) اور ارشاد نبوي: ”بہترين نسل ميرے ہم عصر افراد ہيں?“ صحيح البخاري‘ الشھادات‘ باب لايشھد علي شھادة جور اذاا?شھد‘ حديث: 2652 اور نوح عليہ السلام سے پہلے ايک ايک نسل کے لوگ صديوں تک زندہ رہتے تھے? اس صورت ميں آدم عليہ السلام اور نوح عليہ السلام کے درميان ہزاروں سال کي مدت ہوگي?
(واللہ اعلم)
بہرحال اللہ تعالي? نے نوح عليہ السلام کو اس وقت نبوت سے سرفراز فرما کر مبعوث فرمايا جب بتوں
NEXT
sh000000000 cute
Posted by mohammad ali khan
Posted on : Oct 12, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS