Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Loot (A.S)
Total Records: 17 - Total Pages: 17 - Current Page: 1
حضرت لُوط عليہ السلام

نام و نسب‘ جائے نبوت اور قرآن مجيد ميں آپ کا تذکرہ

حضرت ابراہيم خليل الرحمن عليہ السلام کي حياتِ مبارکہ ميں پيش آنے والا ايک اہم اور عظيم واقعہ حضرت لوط عليہ السلام کي قوم پر اللہ تعالي? کے سخت عذاب کا نزول ہے?
حضرت لوط عليہ السلام ہاران کے بيٹے تھے اور ہاران تارح يعني آزر کے بيٹے تھے? چنانچہ حضرت لوط عليہ السلام حضرت ابراہيم عليہ السلام کے بھتيجے تھے کيونکہ ابراہيم عليہ السلام، ہاران اور ناحور آپس ميں بھائي تھے، جيسے کہ پہلے بيان ہوچکا ہے?
حضرت لوط عليہ السلام حضرت ابراہيم عليہ السلام کي اجازت بلکہ ان کے حکم سے ان کے علاقے سے منتقل ہوکر ”غورزغر“ کے علاقے ميں ”سدوم“ کے شہر ميں رہائش پذير ہوگئے تھے? يہ اس علاقے کا مرکزري مقام تھا، جس کے ساتھ کافي زرعي اراضي اور ديہات وغيرہ ملحق تھے? يہاں کے باشندے انتہائي فاسق و فاجر، شديد ترين کافر، انتہائي بدفطرت اور بے حد بدکردار تھے? وہ راہزني کے عادي اور سرعام برے کام کرنے والے تھے? وہ ايک دوسرے کو ان گناہوں کے ارتکاب سے منع بھي نہيں کرتے تھے? يعني ان کے اعمال انتہائي برے تھے?
انہوں نے بے حيائي کا ايک نيا کام شروع کر رکھا تھا‘ جو اُن سے پہلے کسي انسان نے نہيں کيا تھا? يعني انہوں نے اپني نفساني خواہش مردوں سے پوري کرنا شروع کردي اور اپني جائز خواہش عورتوں کے ذريعے سے پوري کرنے سے اجتناب کرنے لگے‘ حالانکہ اللہ تعالي? نے مردوں کے ليے جنسي خواہش پوري کرنے کے ليے عورتيں پيدا کي ہيں?
حضرت لوط عليہ السلام نے انہيں اللہ وحدہ لاشريک کي عبادت کي دعوت دي اور انہيں حرام کاموں سے اور فحاشي کے قبيح افعال سے منع فرمايا ليکن ان کي گمراہي اور سرکشي ميں اضافہ ہوگيا، وہ کفر اور گناہوں ميں بدستور ملوث رہے? تب اللہ تعالي? نے ان پر وہ عذاب نازل فرمايا، جو اُن کے وہم و گمان ميں بھي نہيں آسکتا تھا? اللہ تعالي? نے انہيں دنيا والوں کے ليے عبرت بناديا، جس سے دنيا بھر کے اہل خرد کو نصيحت ہو?
اسي وجہ سے اللہ تعالي? نے قرآن مجيد ميں متعدد مقامات پر ان کا واقعہ بيان کيا ہے? چنانچہ سورہ? اعراف ميں ارشاد ہے:
”اور (اسي طرح جب ہم نے) لوط کو (پيغمبر بنا کر بھيجا تو) اُس وقت انہوں نے اپني قوم سے کہا تم
ايسي بے حيائي کا کام کيوں کرتے ہو کہ تم سے پہلے اہل عالم ميں سے کسي نے اس طرح کا کام نہيں
کيا، يعني خواہش نفساني پوري کرنے کے ليے عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت راني کرتے
ہو? حقيقت يہ ہے کہ تم لوگ حد سے نکل جانے والے ہو? اور ان کي قوم سے اس کے سوا کوئي
جواب نہ بن پڑا کہ وہ بولے: اُن لوگوں (لوط اور ان کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو
NEXT

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS