Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ismaeel (A.S)
Total Records: 3 - Total Pages: 3 - Current Page: 1
حضرت اسماعيل عليہ السلام

سيرت حضرت اسماعيل عليہ السلام

حضرت ابراہيم عليہ السلام کے کئي بيٹے تھے? ان ميں سے زيادہ مشہور وہ دو بھائي ہيں جو عظيم نبي اور رسول ہيں? ان ميں سے عمر ميں بڑے اور عظمت و شان ميں برتر وہ ہيں جو ذبيح اللہ ہيں يعني اسماعيل عليہ السلام‘ جو حضرت ابراہيم خليل عليہ السلام کے پہلوٹے بيٹے ہيں اور حضرت ہاجرہ قبطيہ عليھاالسلام سے پيدا ہوئے? ان پر اللہ عظيم و جليل کا سلام ہو?
جو يہ کہتا ہے کہ حضرت اسحاق عليہ السلام ذبيح تھے، اس کا قول بني اسرائيل سے ماخوذ ہے، جنہوں نے تورات و انجيل ميں تحريف و تاويل کي ہے? بلکہ ان کے پاس جو کتابيں موجود ہيں، ان سے بھي اس مو?قف کي ترديد ہوتي ہے کيونکہ حضرت ابراہيم عليہ السلام کو حکم ديا گيا تھا کہ اپنا پہلوٹي کا بيٹا اللہ کي راہ ميں قربان کريں اور ايک روايت کے مطابق اپنے اکلوتے بيٹے کو اللہ کي راہ ميں ذبح کرنے کا حکم ہے?
جو بھي ہو دليل کي روشني ميں ذبيح حضرت اسماعيل عليہ السلام ہي ثابت ہوتے ہيں کيونکہ ان کي کتاب ميں لکھا ہے کہ حضرت ابراہيم عليہ السلام کي عمر چھياسي برس تھي جب ان کے ہاں اسماعيل عليہ السلام کي ولادت ہوئي اور اسحاق عليہ السلام کي ولادت اس وقت ہوئي جب حضرت خليل عليہ السلام کي عمر سو سال تھي? يعني اسماعيل عليہ السلام ہي يقينا پہلے بيٹے ہيں اور وہي ظاہري طور پر بھي اور معنوي طور پر بھي اکلوتے ہيں?
ظاہري صورت ميں اکيلے اس طرح کہ وہ تيرہ سال تک اپنے والد محترم کي اکيلي اولاد رہے اور معنوي طور پر اکيلے اس طرح کہ وہ دودھ پيتے بچے تھے، جب انہيں اور ان کي والدہ کو لے کر حضرت ابراہيم عليہ السلام چلے اور انہيں فاران کے پہاڑوں ميں جا بسايا? فاران کے پہاڑ وہ ہيں جو مکہ کے ارد گرد ہيں? وہاں تھوڑا سا پاني اور تھوڑي سي غذا دے کر ٹھہرايا اور صرف اللہ پر اعتماد اور توکل کيا? اللہ تعالي? نے ان کي حفاظت کي اور کرم فرمايا? يقينا اللہ بہترين کار ساز اور بہترين محافظ و نگہبان ہے?
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ظاہري طور پر بھي اور حقيقي طور پر بھي حضرت اسماعيل عليہ السلام ہي ”اکيلے“ اور ”اکلوتے“ تھے ليکن اس نکتے کو کوئي باشعور نکتہ دان ہي سمجھ سکتا ہے?
اللہ تعالي? آپ کي تعريف کرتے ہوئے آپ کے يہ اوصاف بيان فرماتا ہے کہ آپ حلم اور صبر والے تھے? وعدے کے سچے اور نماز کے پابند تھے? آپ اپنے گھر والوں کو بھي نماز کا حکم ديتے تھے تاکہ انہيں عذاب سے بچا سکيں اور دوسروں کو بھي يہي دعوت ديتے تھے کہ اللہ رب العالمين ہي کي عبادت کريں?
ارشاد باري تعالي? ہے:
”تو ہم نے اُن کو ايک نرم دل لڑکے کي خوشخبري دي? جب وہ اُن کے ساتھ دوڑنے (کي عمر) کو
NEXT
Wrist watch for Girls Only
Posted by Urooj Zahed
Posted on : Feb 19, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS