Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Ibraheem (A.S)
Total Records: 54 - Total Pages: 54 - Current Page: 1
حضرت ابراھيم عليہ السلام

نام و نسب‘ بعثت اور والد کو دعوت توحيد

حضرت اِبراہيم عليہ السلام کا نسب نامہ يہ ہے: اِبراھيم بن تارخ (250) بن ناحور (148) بن ساروغ (230) بن راغو (239) بن فالح (439) بن عابر (464) بن شالح (433) بن ارفخشد (438) بن سام (600) بن نوح عليہ السلام?
اہل کتاب کي کتاب (بائبل) ميں اسي طرح لکھا ہوا ہے? ہم نے ناموں کے ساتھ ان کے بيان کے مطابق ان حضرات کي ہندسوں ميں عمريں لکھ دي ہيں? (ديکھيے: کتاب: پيدائش، باب: 11)
? حضرت ابراہيم عليہ السلام کے والد کا نام: ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور (وہ وقت بھي ياد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہيم نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ کيا تم بتوں
کو معبود بناتے ہو؟ ميں ديکھتا ہوں کہ تم اور تمہاري قوم صريح گمراہي ميں ہو?“ (الا?نعام: 74/6)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہيم عليہ السلام کے والد کا نام ”آزر“ تھا? حضرت عبداللہ بن عباس رضي اللہ عنُہما سميت اکثر علمائے نسب کا کہنا ہے کہ اس کا نام ”تارح“ تھا? اہل کتاب ”تارخ“ کہتے ہيں? بعض علماءنے کہا: ”يہ (آزر) اس بت کا نام ہے جس کي وہ پوجا کرتا تھا اس وجہ سے اُسے بھي ”آزر“ کہنے لگے?“
امام ابن جرير? نے فرمايا: ”صحيح يہ ہے کہ اس کا نام آزر تھا? شايد اس کے دو نام ہوں يا ايک نام ہو دوسرا عرف? اور يہي بات قرين قياس معلوم ہوتي ہے?“ (واللہ اعلم)
تفسير الطبري: 317/5‘ تفسير سورة الا?نعام‘ آيت: 74
ابن عساکر? نے حضرت عکرمہ? سے نقل کيا ہے کہ انہوں نے فرمايا: ”حضرت اِبراہيم عليہ السلام کي کنيت اَبُو ضِي±فَان (مہمانوں والا، مہمان نواز) تھي?“
مو?رخين يہ بھي کہتے ہيں کہ حضرت ابراہيم عليہ السلام اپنے والد کے درميانے بيٹے تھے? ہاران کي وفات اس کے پاپ کي زندگي ميں اسي علاقے ميں ہوگئي تھي جہاں وہ پيدا ہوا‘ وہ کلدانيوں کا علاقہ يعني بابل کي سرزمين تھي? تاريخ و سيرت کے مصنفين کے ہاں يہي مشہور ہے?
ابن عساکر? نے بھي اس کي تائيد کرتے ہوئے کہا ہے:”صحيح بات يہ ہے کہ آپ کُوثي? (بابل) ميں پيدا ہوئے?“
تاريخ ابن عساکر: 177/6
? حضرت ابراہيم عليہ السلام کي شکل و شباہت: حضرت عبداللہ بن عباس رضي اللہ عنُہما سے روايت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمايا: ”ميں نے عيسي? ابن مريم، موسي? اور ابراہيم عليہم السلام کو ديکھا? عيسي? عليہ السلام سرخ فام، گھنگريالے بالوں والے اور چوڑے سينے والے تھے اور موسي? عليہ السلام گندمي رنگ کے،
NEXT
High Heel Sandals
Posted by Wajeeha Ali
Posted on : Nov 13, 2015

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS