Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Hood (A.S)
Total Records: 18 - Total Pages: 18 - Current Page: 1
حضرت ھُو±دعليہ السلام

نام و نسب اور بعثت

? نام‘ نسب اور علاقہ: حضرت ہود عليہ السلام کا نسب نامہ يوں ہے: ” ھود بن شالخ بن ا?رفخشد بن سام بن نوح عليہ السلام?“ ايک قول کے مطابق ہود عليہ السلام کا نام ” عابر“ ہے جو ”شالخ“ کے بيٹے تھے اور وہ ”ارفخشد“ کے بيٹے تھے، جو سام بن نوح کے بيٹے تھے? (تورات، کتاب پيدائش، باب: 11)
آپ کا نسب اس طرح بھي بيان کيا جاتا ہے: ہود بن عبداللہ بن رباح الجارود بن عاد بن عوص بن ارم ابن سام ابن نوح عليہ السلام?
آپ قبيلہ ”عاد“ سے تعلق رکھتے تھے? يہ ايک عربي قبيلہ تھا جن کي رہائش عمان اور حضرموت کے درميان ريت کے ٹيلوں والے علاقے (احقاف) ميں تھي? يہ علاقہ سمندر کے کنارے پر واقع تھا? جو [شَح±ر] کے نام سے معروف تھا اور ان کي وادي کا نام ”مغيث“ تھا?
يہ لوگ زيادہ تر لمبے لمبے ستونوں والے خيموں ميں رہتے تھے? جيسے کہ ارشاد باري تعالي? ہے:
”کيا تم نے جانا نہيں کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کيا کيا (جو) ارم (کہلاتے تھے،
اتنے) دراز قد کہ تمام ملک ميں ايسے لوگ پيدا نہيں ہوئے تھے?“ (الفجر: 8-6/89)
?مِث±لُھَا? سے مراد يہ ہے کہ اس قبيلے جيسے (قوي ہيکل) لوگ اور کسي علاقے ميں نہيں تھے?
کہتے ہيں سب سے پہلے حضرت ہود عليہ السلام نے عربي زبان ميں کلام فرمايا? البتہ وہب بن منبہ? فرماتے ہيں کہ ہود عليہ السلام کے والد سب سے پہلے عربي بولنے والے تھے? بعض حضرات نے حضرت نوح عليہ السلام اور حضرت آدم عليہ السلام کا نام ليا ہے? کچھ دوسرے اقوال بھي ہيں? (واللہ اعلم)
حضرت اسماعيل عليہ السلام سے پہلے کے عرب باشندے ”عرب عاربہ“ خالص عرب کہلاتے ہيں? ان ميں بہت سے قبائل شامل ہےں? مثلاً: عاد، ثمود، جرھم، طسم، جديس، ا?ميم، مَد±يَن±، عملاق، جاسم، قحطان، بنو يقطن وغيرہ?
حضرت ابراہيم عليہ السلام کے فرزند حضرت اسماعيل عليہ السلام کي اولاد ”عرب مستعربہ“ کہلاتي ہے? فصيح و بليغ عربي زبان ميں سب سے پہلے حضرت اسماعيل عليہ السلام نے کلام فرمايا? آپ نے عربي زبان قبيلہ جرہم کے ان افراد سے سيکھي تھي، جو آپ کي والدہ حضرت ہاجرہ عليھا السلام کے پاس رہائش پذير ہوگئے تھے? (اس واقعہ کي تفصيل اپنے مقام پر بيان ہوگي) ليکن اللہ تعالي? نے اسماعيل عليہ السلام کو انتہائي فصاحت و بلاغت عطا فرمائي تھي? رسول اللہ ? بھي اسي انداز سے فصيح و بليغ عربي ميں کلام فرمايا کرتے تھے?
? ہود عليہ السلام کي بعثت: طوفان نوح کے بعد سب سے پہلے قوم عاد نے‘ جنہيں ”عَادِ اُو±لي?“ بھي
NEXT
Bakri Chori Ho Gai
Posted by iJunoon
Posted on : Feb 16, 2018

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS