Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Essa (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 1
حضرت عيسي? ابن مريم عليہ السلام

قرآن مجيد ميں حضرت مريم عليھا السلام کا تذکرہ? خير

اللہ تعالي? نے سورہ? آل عمران کي ابتدائي آيات ميں عيسائيوں کے عقيدے کي ترديد فرمائي? اللہ تعالي? کي لعنت ان پر برسے‘ وہ يہ عقيدہ رکھتے ہيں کہ عيسي? عليہ السلام اللہ کے بيٹے ہيں? اللہ تعالي? کي شان اس سے‘ جو کچھ وہ کہتے ہيں‘ بہت بلند و بالا ہے? ان آيات ميں اللہ تعالي? نے بيان فرمايا ہے کہ حضرت عيسي? عليہ السلام بھي اس کے بندوں ميں سے ايک بندے ہيں جنہيں اللہ تعالي? نے پيدا کيا اور ان کي شکل و صورت بنائي‘ انہيں بغير باپ کے پيدا فرمايا جيسے حضرت آدم عليہ السلام کو بغير ماں باپ کے کُن± کہہ کر پيدا فرمايا? نيز حضرت مريم عليھاالسلام کے حالات بھي بيان فرمائے ہيں?
ارشاد باري تعالي? ہے:
”اللہ نے آدم اور نوح اور خاندان ابراہيم اور خاندان عمران کو تمام جہان کے لوگوں ميں منتخب فرمايا
تھا? ان ميں سے بعض بعض کي اولاد تھے اور اللہ سننے والا‘ جاننے والا ہے? (وہ وقت ياد کرو) جب
عمران کي بيوي نے کہا کہ اے پروردگار! جو (بچہ) ميرے پيٹ ميں ہے ميں اس کو تيري نذر کرتي
ہوں? اُسے دنيا کے کاموں سے آزاد رکھوں گي سو (اسے) ميري طرف سے قبول فرما? بے شک تو
سننے والا (اور) جاننے والا ہے? جب اُن کے ہاں بچہ پيدا ہوا تو کہنے لگيں کہ پروردگار! ميں نے تو
لڑکي جنم دي ہے اور جو کچھ ان کے ہاں پيدا ہوا تھا، اللہ کو خوب معلوم تھا اور (نذر کے ليے) لڑکا
(موزوں تھا کہ وہ) لڑکي کي طرح (ناتواں) نہيں ہوتا اور ميں نے اس کا نام مريم رکھا ہے اور ميں
اس کو اور اس کي اولاد کو شيطان مردود سے تيري پناہ ميں ديتي ہوں? تو پروردگار نے اس کو پسنديدگي
کے ساتھ قبول فرمايا اور اسے اچھي طرح پرورش کيا اور زکريا کو اس کا کفيل بنايا? زکريا جب کبھي
عبادت گاہ ميں اس کے پاس جاتے تو اس کے پاس کھانا پاتے? (يہ کيفيت ديکھ کر ايک دن مريم
سے) پوچھنے لگے کہ مريم! يہ کھانا تمہارے پاس کہاں سے آتا ہے؟ وہ بوليں: اللہ کے ہاں سے
(آتا ہے?) بے شک اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق ديتا ہے?“
(آل عمران: 37-33/3)
ان آيات ميں اللہ تعالي? نے بيان فرمايا ہے کہ اس نے آدم عليہ السلام اور ان کي اولاد ميں سے پابند شريعت اور اطاعت گزار افراد کو منتخب اور ممتاز فرمايا ہے? ان ميں سے آل ابراہيم کو خاص شرف حاصل ہے جن ميں آل اسماعيل بھي شامل ہيں? اس کے بعد آل ابراہيم کے ايک پاک باز گھرانے کا شرف بيان فرمايا ہے? وہ حضرت عمران کا گھرانا ہے جو مريم عليھاالسلام کے والد محترم تھے? حضرت عمران اپنے زمانے کے بہت نيک اور عبادت گزار آدمي تھے? مريم عليھاالسلام کي والدہ محترمہ ”حنّہ بنت فاقود“ بھي عبادت گزار خاتون تھيں? حضرت زکريا عليہ السلام حضرت مريم عليھاالسلام کي بہن ”اشياع“ کے شوہر تھے? بعض علماء
NEXT
Potty''s Restaurant.
Posted by Hafiz Mehran
Posted on : Nov 23, 2015

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS