Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Armiya Bin Halqiya (A.S)
Total Records: 4 - Total Pages: 4 - Current Page: 1
حضرت ارميا بن حلقيا عليہ السلام

حافظ ابن عساکر? فرماتے ہيں: بعض روايات ميں مذکور ہے کہ جب حضرت يحيي? عليہ السلام کو شہيد کياگيا تو آپ کا خون مسلسل اُبل اُبل کر دمشق کي زمين پر گرتا رہا اور بند نہ ہوا? اس وقت ارميا عليہ السلام تشريف لائے اور فرمايا: ” اے خون! تو نے لوگوں کو آزمائش ميں ڈال رکھا ہے? اب بند ہوجا!“ چنانچہ وہ رک گيا اور زمين ميں جذب ہوکر نظروں سے اوجھل ہوگيا? يہ واقعہ حضرت يحيي? عليہ السلام کے حالات ميں بيان ہوگا?
حضرت عبداللہ بن عبدالرحم?ن? سے روايت ہے کہ ارميا عليہ السلام نے فرمايا: ”يارب! تيرا کون سا بندہ تجھے سب سے پيارا ہے؟“ اللہ تعالي? نے فرمايا: ” جو لوگ مجھے زيادہ ياد کرتے ہيں، جو مخلوق کي ياد بھلا کر ميري ياد ميں مشغول ہوجاتے ہيں، جن کے دل ميں فنا کا خيال نہيں آتا اور وہ بقا کے بارے ميں بھي نہيں سوچتے? جب انہيں دنيا کا عيش ميسر ہو تو وہ خوش نہيں ہوتے? جب ان سے دنيا کا عيش و عشرت لے ليا جائے تو خوش ہوتے ہيں? يہي لوگ ہيں جنہيں ميں اپني محبت عطا فرماتا ہوں اور انہيں ان کي طلب سے زيادہ ديتا ہوں?“
بيت المقدس کي تباہي
ارشاد باري تعالي? ہے:
”اور ہم نے موسي? کو کتاب عنايت کي تھي اور اس کو بني اسرائيل کے ليے رہنما مقرر کيا تھا کہ ميرے
سوا کسي کو کارساز نہ ٹھہرانا? اے اُن لوگوں کي اولاد جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتي ميں) سوار کيا
تھا! بيشک نوح ہمارے شکر گزار بندے تھے? اور ہم نے کتاب ميں بني اسرائيل سے کہہ ديا تھا کہ تم
زمين ميں دو دفعہ فساد مچاؤ گے اور بڑي سرکشي کرو گے? پھر جب پہلے (وعدے) کا وقت آيا تو ہم
نے اپنے سخت لڑائي لڑنے والے بندے تم پر مسلط کرديے اور وہ شہروں کے اندر پھيل گئے اور وہ
وعدہ پورا ہوکر رہا، پھر ہم نے دوسري بار تم کو اُن پر غلبہ ديا اور مال اور بيٹوں سے تمہاري مدد کي اور تم کو
جماعت کثير بناديا? اگر تم نيکوکاري کروگے تو اپني جانوں کے ليے کروگے اور اگر اعمال بد کرو گے تو
(اُن کا) وبال بھي تمہاري ہي جانوں پر ہوگا? پھر جب دوسرے (وعدے) کا وقت آيا (تو ہم نے
پھر اپنے بندے بھيجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ ديں اور جس طرح پہلي دفعہ مسجد (بيت
المقدس) ميں داخل ہوگئے تھے اسي طرح پھر اس ميں داخل ہوجائيں اور جس چيز پر غلبہ پائيں
اُسے تباہ کرديں? اميد ہے کہ تمہارا پروردگار تم پررحم کرے گا اور اگر تم پھر وہي (حرکتيں) کروگے تو
ہم بھي وہي (پہلا سا سلوک) کريں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے ليے قيد خانہ بنا رکھا ہے?“
(بني اسرائيل: 8-2/17)
حضرت وہب بن منبہ? فرماتے ہيں: جب بني اسرائيل کثرت گناہوں کا ارتکاب کرنے لگے تو
NEXT
Happiness
Posted by maleeha bukhari
Posted on : Sep 19, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS