Islamic Articles
Title: Jin Se Roza Toot Jata Hai
Total Records: 1 - Total Pages: 1 - Current Page: 1

جان بوجھ کر کھانے پینے سے : اگر کوئی شخص بھول کر کھالے یا پی لے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ رسول اکرم ا کا فرمان ہے : ” جس نے حالت روزہ میں بھول کر کچھ کھا پی لیا تو اسے چاہئے کہ وہ اپنا روزہ پورا کرے ، کیونکہ اسے اﷲ تعالیٰ نے ہی کھلایا اور پلایا ہے ۔“ ( متفق علیہ )

عمداً قئے کرنے سے : اگر کسی شخص کو خود بخود قئے آگئی تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ فرمان رسول اہے : ”جس نے قئے کی اسے اس روزہ کی قضا دینی ہوگی ، جسے خود بخود قئے آگئی اس پر کوئی قضا نہیں ہے ۔“( ترمذی )

عورت کے لیے حیض یا نفاس کا آجانا : چاہے غروب آفتاب سے چند لمحوں پہلے ہی کیوں نہ ہو ۔

دن میں بیوی سے ہم بستری کرلینا: بیوی سے ہم بستری کرنے سے نہ صرف روزہ ٹوٹ جاتا ہے بلکہ کفارہ بھی لازم آجاتا ہے اور وہ یہ ہے:

۱) غلام آزاد کرنا ۔ ( یہ دور تو گذر چکا ہے )

۲) ساٹھ دن کے مسلسل روزے رکھنا ، اس طرح کہ اگر درمیان میں ایک بھی رہ جائے تو پھر شروع سے ساٹھ روزے رکھے جائیں ۔اگر کوئی شخص اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا تو پھر وہ اﷲ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرے ۔

اس طرح کا ایک واقعہ رسول اکرم ا کے زمانہ مبارک میں پیش آیا کہ ایک شخص خدمت نبوی میں حاضر کرکہنے لگا : اے اﷲ کے رسول ا! میں تو برباد ہوگیا ۔ آپ انے اس سے پوچھا کہ تمہیں کس چیز نے برباد کیا ؟ اس نے کہا : میں نے حالت رمضان میں حالت روزہ میں اپنی بیوی سے قربت کرلی ۔ آپ ا نے اس سے پوچھا : کیا تم ایک غلام آزاد کرسکتے ہو ؟ اس نے کہا نہیں ۔ پھر سوال کیا : کیا مسلسل چھ ماہ کے روزے رکھ سکتے ہو ؟ اس نے کہا :یہ بھی نہیں ہوسکتا ۔ پھر فرمایا : کیا ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانے کی استطاعت ہے ؟ اس نے کہا : اس کی بھی استطاعت نہیں ہے ۔آپ انے فرمایا :تم کچھ دیر بیٹھو ۔ اتنے میں ایک صحابی کھجوروں سے بھری ہوئی ٹوکری لے کر آئے ، آپ ا نے اس شخص کو یاد فرمایا ، جب وہ حاضر ہوا تو آپ ا نے وہ کھجور سے بھری ہوئی ٹوکری اسے دیتے ہوئے فرمایا : جاؤ تم ان کھجوروں کو اپنی جانب سے صدقہ کردو ۔ اس شخص نے کہا : ” یا رسول اﷲا ! مدینے کے ان دونوں ٹیلوں کے درمیان مجھ سے بڑا محتاج اور کوئی نہیں ہے“۔ آپ ا ہنس پڑے اور فرمایا : ” جاؤ ، انہیں خود کھاؤ اور بچوں کو کھلاؤ ، یہی تمہاری جانب سے صدقہ ہے “۔ ( بخاری )

حالت بیداری میں اپنے قصد وارادے اور شہوت سے مادہ منویہ خارج کرنے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔ اگر کسی شخص سے اس کے قصد وارادے اور شہوت کے بغیر منی خارج ہوجاتی ہے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔

بے ہوشی طاری ہونے سے ۔

روزہ کی نیت ختم کردینے سے ،اس لیے کہ تمام اعمال کا دار ومدار نیتوں پر ہے ( بخاری )
BACK TO ISLAMIC ARTICLES
For grown up kids.
Posted by Usaman Khan
Posted on : Dec 27, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS